کورونا کیخلاف شوبز ستارے بھی سامنے آگئے

کورونا وائرس کے خلاف شوبز ستارے اور گلوکار بھی سامنےآگئے۔

گلوکار جواد احمد، حمیرا ارشد، فخر عالم و دیگر نے عوام کے نام اپنے پیغام جاری کردیے۔

جواد احمد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امیر اور جاگیردار اپنے اثاثوں کا چھوٹا سا حصہ قومی خزانے میں جمع کرائیں۔

حمیرا ارشد نے کورونا سے پیدا صورتحال میں لوگوں سے ذخیرہ اندوزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

فخر عالم نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ بھوکے مرنے کا خوف ختم کریں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ مہنگے دام ماسک فروخت کرنے والوں خلاف کارروائی کی جائے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سینئر بھارتی اداکار رشی کپور نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام تر احترام کے ساتھ میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ انہیں چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے عوام کو کورونا وائرس کے حوالے سے مناسب احتیاط برتنے کا مشورہ دیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں