کویت : طویل ترین جھنڈے کا عالمی ریکارڈ گینیز بک میں درج

 کویت نے طویل ترین جھنڈے کا ریکارڈ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروالیا، جس میں 4000 سے زائد طلبہ نے 2019 میٹر جھنڈے کے ساتھ پریڈ میں حصہ لیا۔ یہ تقریب مبارک الکبیر گورنریٹ میں منعقد کی گئی جس میں وزیر تعلیم حامد العازمی نے شرکت کی۔  تقریب میں مختلف حکومتی اداروں نے بھی شرکت کی جس میں شہری دفاع، وزارت دفاع، وزارت داخلیہ، محکمہ فائر، بلدیہ، وزارت اطلاعات و دیگر شامل تھے۔ یہ تقریب امیر کویت کے منصب کے 13 سالہ تقریبات کا حصہ ہے۔ تقریب کے اختتام پر سکول کے طلبہ نے ملی نغمے اور فوک ڈانس بھی پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں