کپل شرما نے اپناشو بند ہونے پر خاموشی توڑ دی

ممبئی(آن لائن ): بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے نئے شو فیملی ٹائم ود کپل کے بند ہونے پر خاموشی توڑ دی۔بھارت کے مقبول ترین مزاحیہ اداکار کپل شرما کا نیا شو فیملی ٹائم ود کپل سابقہ گرل فرینڈ اور صحافی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے کی نذر ہو گیا اور آخر کار چینل انتظامیہ کی جانب سے شو کوہی بند کردیا گیا تاہم تمام تر صورتحال کو جانچتے ہوئے کپل شرما نے اپنی خاموشی توڑ دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف کامیڈین کپل شرما کا کہنا تھا کہ جو لوگ میرے کیریئر کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں وہ جتنا چاہیں میرے خلاف منفی پروپیگنڈا کر سکتے ہیں کیوں کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور میں نہیں چاہتا کہ میری کامیابی سے مطلب پرست لوگ کامیاب ہوں اگر انہیں ایسا کرنے سے خوشی ملتی ہے تو وہ کوشش کرتے رہیں مجھے پتہ ہے مجھے کیا کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں