کھوکھلے نعروں سے ملک ترقی نہیں کرتا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کھوکھلے نعروں اور جھوٹے دعوئوں سے ملک ترقی نہیں کرتا، ملک ترقی اس وقت کرے گا جب مزدور اور کسان معاشی طور پر مضبوط ہوںگے۔

یہ بات بلاول نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے زرداری ہائوس میں ملاقات کے دوران کہی اور ہدایت کی کہ سیاسی عمل میں دیرینہ کارکنوں کوساتھ رکھیں، یہ کارکن بینظیر بھٹو شہید کی طاقت تھے اور میری بھی طاقت ہیں۔

اس موقع پر بلاول نے چیئرمین پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جو خیبر پختونخوا میں ایک شاہراہ، یونیورسٹی، کالج تعمیر نہیں کرسکتے وہ ملک کو کیسے ترقی دی سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پختونوں کوشناخت پیپلزپارٹی نےدی جبکہ پیپلز پارٹی ہی پختونوں کو حقوق دلا کر صوبہ اورعوام کی ترقی کی ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں