کیلیفورنیا:مسلح شخص کی 3یرغمالیوں کو قتل کرکے خودکشی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مسلح شخص نے اولڈہاؤس میں 3 یرغمالی خواتین کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ریٹائرڈ فوجیوں کے اولڈ ہائوس مرکز میں ملزم نے کئی گھنٹے تک اولڈ ہاؤس کے عملے کو یرغمال بنائے رکھا۔ اس دوران درجنوں گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسلح شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،ہلاک ہونے والی تینوں خواتین اولڈ ہاؤس کی ملازم تھیں ۔

کیلیفورنیا کےگورنر اورانکی اہلیہ نے واقعے پر گہرےافسوس کا اظہار کیا ہے اور اسٹیٹ کیپٹول میں پرچم سرنگوں رکھنے کا حکم دیاہے۔

اولڈہاؤس میں جنگ عظیم دوم اورخلیجی جنگ کے ایک ہزار عمررسیدہ فوجی رہتےہیں جبکہ مرکز میں ایک ہزار سیٹیزن اور معذور افراد بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں