کیلیفورنیا میں عجیب ٹریفک حادثہ ، گاڑی سڑک سے ہی غائب ہوگئی

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایسا عجیب و دلچسپ ٹریفک حادثہ پیش آیا کہ گاڑی سڑک سے ہی غائب ہوگئی ، جی ہاں سڑک سے غائب ہوکر عمارت کی دوسری منزل میں جاگھسی جسے دیکھ کر لوش ششدر رہ گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے کمال مہارت سے گاڑی کو عمارت سے باہر نکالا۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں صبح کے پانچ بجے عجیب و غریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے ڈینٹل آفس کی ساٹھ فٹ اونچائی والی دوسری منزل میں جا گھسی۔ٹریفک حادثہ صبح پانچ بج کر پینتس منٹ پر پیش آیا ،ڈینٹل آفس بند ہونے کی وجہ سے مزید جانی نقصان نہیں ہوا ، خوش قسمتی سے ٹریفک حادثے کے بعد ڈرائیور محفوظ رہا ، گاڑی میں موجود ڈرائیور سمیت دو افراد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں