کینیا میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی

کینیا (ویب ڈیسک): کینیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہوگئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق کینیا کے مشرقی علاقے شدید بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں، سیلاب کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے۔

زیادہ تر ہلاکتیں پانی میں ڈوبنے سے ہوئیں، حکام کے مطابق سڑکوں اور گھروں کی تباہی سے سیلاب میں شدت آئی، کینیا پولیس نے لوگوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں