کینیا: 5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد ہلاک

کینیا میں 5 منزلہ عمارت گرنے سے3 افراد ہلاک ہوگئے، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ دارالحکومت نیروبی میں پیش آیا، عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ملبے سے 3افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

حکام کے مطابق عمارت مخدوش تھی اور عمارت سے لوگوں کو پہلے ہی نکال لیا گیا تھا تاہم کچھ افراد پھر سے عمارت میں واپس آگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں