کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ، کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا

اٹک (سنہرادور) : کیڈٹ کالج حسن ابدال کے ریڈ کریسنٹ یوتھ کلب کے زیر اہتمام بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا. جس میں چار مذاہب عیسائی ، سکھ ، ہندو اور مسلمانوں سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
یوتھ کلب کے رضاکاروں نے تقریب میں شرکت کرنے والے فیمیلیز کے لیے رنگا رنگ پروگرامز ترتیب دے رکھے تھے. جس میں پینٹنگ ، میوزیکل چئر ، گانا اور رقص شامل تھے. شرکا میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے. بچے اس تقریب سے خوب محظوظ ہوئے.

اس تقریب کے مہمان خصوصی کالج کے پرنسپل میجر جنرل (ر) نجیب طارق تھے. جنہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوتھ کلب کے طلبا کی تعریف کی اور اور انہیں ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے کہا. انہوں نے آنے والے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا.

سنہرا دور کے چیف ایڈیٹر شہزاد سید نے بھی اس تقریب میں خصوصی شرکت کی.

مختلف کمیونیٹیز کے نمائندوں نے یوتھ کلب کے اس اقدام کو سراہااور کالج انتظامیہ کی تعریف کی جنہوں نے اس قدر شاندار تقریب کا ہتمام کیا.

چاروں مذاہب کے نمائندوں نے مل کر کرسمس کا کیک بھی کاٹا، بعد ازاں گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا جس کے بعد کالج میس میں شرکا کی خاطر تواضع کی گئی.
ریفریشمنٹ کے بعد کالج کے ہابی کلب کی جانب سے تیار کیے گئے اشیاء کی نمائش کی گئی.

اس تقریب کا ہتمام چئر مین PRCS CCH معظم علی ثاقب اور وائس چئر مین مرزا سعید احمد نے کیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں