کےالیکٹرک،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل کو تاریں ہٹانےکاحکم

فراہمی ونکاسی آب کمیشن نے کےالیکٹرک،سوئی گیس،پی ٹی سی ایل کونالوں کےاطراف سےتاریں ہٹانےکاحکم دے دیا۔

سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں کےالیکٹرک کے وکیل نے تاریں ہٹانے کے حکم پر عدالت کو بتایا کہ کے الیکٹرک کی تاریں نالوں کو متاثر نہیں کرتیں ۔

اس پر سربراہ کمیشن نے کہا کہ دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ نالوں پر تار لگادیں۔

وکیل کے الیکٹرک نے کہا کہ کچھ مقامات سے تاریں ہٹا دی ہیں۔

سربراہ کمیشن نے کہا کہ آپ کو پورے شہر سے تاریں ہٹانی ہیں۔

وکیل کے الیکٹرک نے کہا بیشتر زیر زمین تاریں ہٹا دی گئی ہیں ۔

سربراہ واٹر کمیشن نے کہا کہ ہر کھمبے پر 45 ہزار تاروں کا جنگل ہے۔

اس پر کراچی میئر وسیم اختر نے کہا کہ ہم سروے کرچکے ہیں، تاروں کی وجہ سے جہاں مشکلات ہیں اس کی نشاندہی کردی،ہم چار نالوں سے کام کا آغاز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں