کے پی میں بارشوں سے 4 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جبکہ 11 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے مختلف واقعات میں ڈی آئی خان، کرک، چارسدہ اور سوات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے۔

تیز بارشوں کے باعث صوبہ میں 11 مکانات کو نقصان بھی پہنچا۔

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی متعلقہ انتظامیہ کو بارشوں سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں