کے پی کے: آئی جی اور چیف سیکرٹری تبدیل

اسلام آباد:  حکومت نے چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ اور آئی جی خیبر پختون خوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹادیا۔ ذرائع کے مطابق کے پی کے میں گریڈ 21 کے محمد سلیم کو نیا چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 22 کے سابق چیف سیکرٹری نوید کامران بلوچ کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود کو ہٹانے کے بعد پولیس سروس کے گریڈ 22 کے افسر محمد نعیم خان کو صوبے کا نیا پولیس سربراہ مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد نعیم خان آئی جی آزادی کشمیر کے طور پر ذمے داریاں انجام دے رہے تھے، ان کی جگہ پولیس سروس کے گریڈ 21 کے سابق آئی جی کے پی کے صلاح الدین محسود کو نیا آئی ج ی مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں