گجرات : اسکول میں نویں کلاس کے طالب علم کا قتل

احمد آباد انڈیا ۔۔۔۔۔گجرات کے وڈودرا کے اسکول میں نویں کلاس کے طالب علم کی خون میں لت پت لاش ملنےسے افرا تفری پھیل گئی۔اس کے پیٹ میں گہرے زخم پائے گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فورنسک افسر ان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد بتایا کہ یہ واقعہ منصوبہ بند قتل معلوم ہو رہا ہے۔ طالب علم کے بیگ سے چاقو کے علاوہ مرچ پاوڈر کا پانی بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں دہلی سے ملحق علاقے گروگرام میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول کے باتھ روم کے باہر سے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ اس کے گلے پر گہرےزخم کے نشانات تھے۔ اس معاملے کی جانچ کے دوران پولیس نے بس کنڈکٹر کو ملزم قراردیا تھا۔ پولیس کے مطابق بس کنڈکٹر نے طالب علم کو قتل کیا تھا۔تاہم سی بی آئی کی تحقیقاتی رپورٹ میں واضح ہوا کہ اسکول میں ہی پڑھنے والے 16 سالہ طالب علم ہی نے بچے کو قتل کیا تھا۔ اس معاملے میں جوینائل جسٹس بورڈ نے نابالغ ملزم پر بالغ کی طرح کیس چلانے کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں