گجرات: عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش ناکام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جوتا مارنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس کا نشانہ برابر میں کھڑے علیم خان بن گئے، جوتا ان کے سینے پر لگا۔

گجرات میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان گاڑی کی چھت پر چڑھ کر کارکنوں سے خطاب کررہے تھے کہ کسی نے ان پر جوتا پھینک دیا تاہم وہ محفوظ رہے، جوتے کا نشانہ برابر میں کھڑے علیم خان بن گئے، جوتا ان کے سینے پر لگا۔

اس سے قبل فیصل آباد میں بھی عمران خان کو ایک نوجوان نے ان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا مارنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنوں نے اس شخص کو پکڑ لیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور کی جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنماء میاں نواز شریف کو ایک نوجوان نے اسٹیج پر چڑھ کر جوتا مار دیا تھا، ملزم کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں