گرلزہائی سکول آراضی میں ربیع الاول کے سلسلے میں محفل میلاد

جشن عیدمیلادالنبی منانے کے ساتھ ساتھ سیرت النبی پربھی عمل کرنا چاہیے،مسزانجینئرقمرالاسلام

راولپنڈی،گورنمنٹ گرلزہائی سکول آراضی میں ربیع الاول کے ماہ ِمقدس کے سلسلے میں محفلِ میلاد کا اہتمام کیا گیا۔چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن انجینئرراجہ قمرالاسلام کی اہلیہ اس موقع پرمہمانِ خصوصی تھیں۔سکول کی بچیوں نے آنحضورؐنذرانہ ِعقیدت پیش کیا۔ جشن عیدمیلادالنبی سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرقمرالاسلام کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ مُحسنِ اَنسانیت نبی کریم ﷺ کی ولادت وبعثت ایک بے مثال اور تاریخ ساز انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوئی ہے۔دین و دنیا کی کامیابی احسوہ حسنہ کی مکمل پیروی میں مضمرہے۔ہیڈمسٹریس فوزیہ ناہیدنے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ پروقارتقریب اسکول سٹاف کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جس میں طالبات سمیت سب نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔انھوں نے کہا کہ نبی اکرمؐ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کرآئے اورجہالت کے اندھیروں سے نجات حاصل ہوئی۔تقریب میں سکول کونسل کے ممبران کے علاوہ طالبات کے والدین نے بھی بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں