گرمیوں کی چھٹیاں مئی جون میں ہوںگی‘ کئی تعطیلات ختم

کراچی:  صوبہ سندھ کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان وزیر تعلیم سندھ کے مطابق محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ کی زیر صدارت ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ موسم گرما کی تعطیلات مئی اور جون میں کی جائیں گی ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کالجز میں نیا تعلیمی سال جولائی کے بجائے اگست سے شروع ہوگا۔ وزیرتعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں یوم کشمیر، یوم پاکستان ،یوم آزادی، عرس شاہ عبداللطیف بھٹائی، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور 11 ستمبر کی چھٹی ختم کر دی جائے گی۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار بھی تبدیل کرتے ہوئے اسکول اور کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 8 سے دوپہر2 بجے تک مقرر کر دیے گئے جبکہ اساتذہ کو اسکول اور کالجز میں 3 بجے تک رکنے کا پابند کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں