گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 15کشمیریوں کو شہید کیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، گزشتہ ماہ قابض بھارتی فوج نے 15 کشمیریوں کو شہید کیا ۔

کشمیری میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ بھی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 کشمیریوں کو شہید کیا جن میں ایک بچہ اور بچی بھی شامل ہیں۔

بھارتی فورسز کی فائرنگ، پیلٹ گن اور آنسو گیس کی شیلنگ میں57 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ قابض فورسز نے مظالم کے دوران 16 رہائشی گھروں کو نقصان پہنچایا۔

اس دوران حریت رہنماؤں سمیت 179 شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

بھارتی فورسز نے آج باندی پورہ کے علاقے حاجن میں کارروائی کرتے ہوئےایک کشمیری کو شہید کردیا،کریک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،کشمیری نوجوان کی شہادت پر علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں