گلگت بلتستان کی تاجر برادری سیسہ پلاٸی ہوٸی دیوار کی طرح اپنے مسلمان کشمیری بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: غلام حسین اطہر

مرکزی انجمن تاجران گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت سنٸر ناٸب صدر قاری شیر زمان گلگت میں منعقد ہوا اجلاس میں کثیر تعداد میں عہدہداروں اور تاجر برادری نے شرکت کی جبکہ انجمن تاجران بلتستان ریجن کے صدر غلام حسین اطہر نے خصوصی طور پر ٹیلی فونک شرکت کی اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری مکمل ملی جذبے کے ساتھ جوش وخروش کیساتھ منانے کا اعلان کیا اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاجر برادری سیسہ پلاٸی ہوٸی دیوار کی طرح اپنے مسلمان کشمیری بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی سیاسی اخلاقی اور معاشی حمایت جاری و ساری رکھینگے یوم یکجہتی کشمیر مکمل ملی جذبے کے ساتھ منایا جاے گا اور اس حوالے سے کوٸی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جاۓ گا اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ انشإاللہ جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا بھارتی ظلم وبربریت اپنے بیھانک انجام کو پہنچے گی اور کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول میں کامیاب ہونگے گلگت بلتستان کی تاجربرادری مظلوم کشمیری بھاٸیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ہمارے دل مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فلفور بند کیا جاۓ انشإ اللہ جلد کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور بھارتی مظالم کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں