گلگت بلتستان کے عوام مزید آرڈرز کے متحمل نہیں،اس بارے گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور اپوزیشن ممبران اپنا کردار ادا کرے.مولانا سلطان رئیس

گلگت: وفاقی حکومت نے آئینی حیثیت کے بارے نئی د یگچی چڑھا لی ایک بار پھر گلگت بلتستان کے عوام کیلئے نئے رنگ اور ذائقہ کے ساتھ لولی پوپ تیار کیا جائے گا. اس بار کسی بھی آرڈر کا اجراء وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان میں موجود وفاقی جماعتوں کیلئے آزمائش ہوگا گلگت بلتستان کے عوام مزید آرڈرز کے متحمل نہیں ہو سکتے نوجوانوں کے اندر بڑھتا شعور گلگت بلتستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ذمداران کو مجبور کریگا کہ اب کی بار کسی بھی جماعت کو قومی حقوق کا سودا کرنے کی اجازت نہیں دیا جائے گا. اس بارے گلگت بلتستان صوبائی حکومت اور اپوزیشن ممبران اپنا کردار ادا کرے. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس بار گلگت بلتستان میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کا امتحان ہوگا جو بھی جماعت اس بار اپنا کردار ادا کرے گی عوام میں پذیرائی ملے گی وگرنہ مفادات کے خاطر عوام کو اندھیروں میں رکھنے والوں کا احتساب ہوگا. ساتھ ہیں گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے آخری موقع ہوگا کہ وہ وفاقی ایجنڈے کی تکمیل کے بجائے قومی مفادات کو ترجیح دے

اپنا تبصرہ بھیجیں