گوادر میں ایکسپو 2019 کا آج سے آغاز

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دو روز ایکسپو  2019 آج سے شروع ہورہی ہے جس کا افتتاح وفاقی وزیر میری ٹائم افئیر کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دو روزہ ایکسپو 2019 کا افتتاح وفاقی وزیر میری ٹائم افئیر علی حیدر زیدی کریں گے، جبکہ اس کی اختتامی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان شرکت کریں گے۔

ایکسپو 2019میں ملکی اور غیر ملکی صنعت کار اور سرمایہ کار شرکت کریں گے اور اس کی اختتامی تقریب 28مارچ کی سہ پہر منعقد کی جائے گی ۔

اختتامی تقریب میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان شرکت کریں گے۔

ایکسپو کے موقع پر گوادر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں