گوجرانوالہ: عمران خا ن کی ریلی کے دوران ’دیکھو دیکھو کون آیا ، چور آیا چور آیا،آپس میں ہی لڑائی شروع،لڑ پڑے، ایک دوسرے کو تھپڑ ، بات بڑھ گئی

گوجرانوالہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ریلی میں ’دیکھو دیکھو کون آیا، چور آیا چور آیا ‘ کا گانا لگا دیا گیا۔بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا گوجرانوالہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے وہاں مختلف جگہوں پر کارکنوں سے خطاب کیا ۔نجی ٹی وی کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران اچانک ’دیکھو دیکھو کون آیا ،چور آیا چور آیا ‘ کا گانا لگا دیا گیا تاہم بعد میں غلطی کا احساس ہونے پر گانا بدل دیا گیا۔تحریک انصاف کی ریلی کے دوران کئی جگہوں پر کارکنوں میں بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی۔ایک موقع پر کارکن آپس میں جھگڑ پڑے اور ایک دوسرے کو تھپڑ مارے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں