گوجرانوالہ: وزیراعلیٰ کا گھریلو ملازمہ پر پولیس تشدد کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمشنر گوجرانوالہ اور ایس ایس پی عبدالرب پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل

لاہور(سنہرادور): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ کے علاقے میں گھریلو ملازمہ پر پولیس تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ایس ایس پی عبدالرب پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں