گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں 9 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں چار روز قبل اغواء ہونے والے بچے کی لاش مل گئی، بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

نوشہرہ ورکاں کی چاند کالونی سے چار روز قبل اغواء ہونے والے 9 سالہ بچے کی لاش سیم نالہ سے برآمد ہوئی ہے، پولیس نے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مقتول کا محلے دار اور ٹیکسی ڈارئیور ہے جس نے چار روز قبل بچے کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کیا اور کھیتوں میں لے جا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایچ او نوشہرہ ورکاں ناصر وڑائچ کے مطابق ملزم نے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے اور میڈیکل رپورٹ میں بھی بچے سے زیادتی ثابت ہوئی ہے، بچے کی لاش ملنے پر اہل علاقہ مشتعل ہو گئے اور نوشہرہ ورکاں چوک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں