گورنر پنجاب نے لوکل گورنمنٹ بل 2019ء پر دستخط کر دیئے

گورنر پنجاب چوہد ری محمد سرور نے لوکل گورنمنٹ بل 2019ء پر دستخط کر دیئے۔

لوکل گورنمنٹ بل 2019ء کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب کے بلدیاتی ادارے تحلیل ہو جائیں گے۔

اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، نئے بلدیاتی نظام میں مقامی سطح پر عوامی نمائندے صحیح معنوں میں بااختیار ہوں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی نے گزشتہ دنوں صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کیا تھا جس پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے تحت شہروں میں میونسپل اور محلہ کونسل جبکہ دیہات میں تحصیل اور ویلیج کونسل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں