گووندا کی فرائی ڈے کا پوسٹر

بالی وڈ کے معروف اداکارگووندا کی نئی فلم ‘فرائی ڈے’ کا پوسٹر جاری کردیاگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکار گووندا ایک نئی کامیڈی فلم میں اداکاری کریں گے ۔اس فلم میں ان کےساتھ اداکار ورون شرما کام کررہے ہیں۔ فرائی ڈے کے پوسٹر میں گووندا کی ورون کےساتھ مزاحیہ انداز میں تصویر نمایاں ہے۔ ہدایتکار ابھیشیک ڈوگرا کی نئی فلم میں گووندا ایک برس بعد دوبارہ اسکرین پر ہنسی بکھیرتے دکھائی دیں گے۔یہ فلم رواں برس مئی میں ریلیز ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں