گیس قیمتیں بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کا دبائو ہے ، وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نےگیس کے سلیبز پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔

غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے گیس کی قیمتیں بڑھانے کا دباؤ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کےدورہ میں گوادرریفائنری کےمعاہدے پردستخط ہوں گے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں پیٹرولیم سیکٹرمیں10ارب ڈالرسےزائدکی سرمایہ کاری کرےگا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب گوادر میں 2 سے 3 لاکھ بیرل یومیہ تیل صاف کرنے کی ریفائنری بنائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں