گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے مدرسے کے 3 طالبعلم جاں بحق

کوئٹہ : کچلا ک کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے 3 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کچلاک کے علاقے یخ کاریز کے ایک مدرسے میں گیس لیکیج ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 3 طالبعلم جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 حافظ قرآن بھی شامل ہیں۔
پولیس نے اطلا ع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لا شوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کردیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں