ہاتھ کانپنے کی کیا وجوہات ہیں؟

اکثر کسی ملازمت یا محفل میں تقریراور مشہور شخصیت سے بات چیت کرتے ہوئے چند لوگوں کے ہاتھ کانپنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اس کی کیا وجوہات ہیں، تو آیے جانتے ہیں ایسا کیوں ہوتا ہے۔

تھارائیڈ امراض

یہ گردن میں موجود ایک چھوٹا غادود ہوتا ہے اور جسمانی افعام میں بہت سی چیزوں میں مدد فراہم کرتا ہے اور میٹابولزم میں مدد کرتا ہے . اگر یہ گلینڈ جسم میں ذیادہ متحرک ہوجائے تو اس سے دل کی ڈھرکن تیز ہوجاتی ہے، وزن میں کمی آجاتی ہے اور اس کے علاوہ ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔

ادوایات کے اثرات

بعض اوقات ادوایات کا جسم پر غلط اثر سے عصابی نظام اور مسلز کو دماغ کی طرف سے غلط سنگنلز ملنا شروع ہوجاتے ہیں. ان ادوایات میں سکون حاصل کرنے والی گولیاں اور بلڈ پریشر کی ادوایات شامل ہیں. اگر آپ کے ہاتھ کوئی دوائی کھانے سے کانپنے لگیں تو فوری طور پر ڈاکڑ سے رجوع کریں۔

نیند کی کمی

نیند بہت بڑی نعمت ہے اور اس کی کمی انسان کو بہت سے امراض کا شکار کرسکتی ہے اور اسی نیند کی کمی سے آپ کے ہاتھ بھی کانپنا شروع ہوسکتے ہیں۔

بہت ذیادہ کیفین اور نکوٹین کا استعمال کرنا

ذیادہ کیفین اور نکوٹین بھی کانپنے کا عمل کو تیز کردیتی ہے اور اس سے بچنے سے ہی آپ اس پر قابو پاسکتے ہیں۔

ذہنی پریشان یا ڈپریشن کا شکار

جو لوگ ذہنی طور پر پریشان اور ڈپریس رہتے ہیں انہیں بھی یہ کانپنے کا مرض لاحق ہو جاتا ہے اور اس سے بچنے کے لئے آپ کو چاہیے کہ اپنا دماغ کو ہر ہفتے بعد ریلکس کرنے کے لئے کسی دور دراز خوبصورت علاقوں کی سیر کریں اور کوئی پسند کا مشغلہ اپنائیں۔

پارکنسن امراض

یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں ہاتھ بہت ذیادہ کانپنا شروع ہوجاتے ہیں جو بعض اوقات رُکتے بھی نہیں یہ مرض نوجوانوں کی نسبت ذیادہ تر بُوڑھوں میں لاحق ہوتا ہے ۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں