ہالینڈ میں گنگنانے والی سڑکیں تیار

ایمسٹر ڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہالینڈ میں حکام نے ٹریفک حادثات میں کمی اور سفر کو محفوظ بنانے کےلیے انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے’گنگنانے والی سڑک‘ بنا ڈالی۔ویسے تو دنیا بھر میں ٹریفک حادثات سے بچاؤ کےلیے نت نئے انداز اپنائے اور قوانین وضع کیے جاتے ہیں لیکن ہالینڈ میں حادثات سے بچنے کےلیے منفرد انداز اختیار کیا گیا جس میں سفر کے ساتھ ساتھ ’دھنوں‘ سے بھی لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔روڈ سیفٹی کا یہ منصوبہ اپنے آپ میں ایک دلچسپ اور اچھوتا منصوبہ ہے، گاڑی تیز چلانے کے شوقین افراد اپنیزندگیوں کو خطرات میں ڈال لیتے ہیں لیکن یہ ’سنگنگ روڈ‘ تیز رفتاروں کو گنگنا کر انہیں مقررہ حد کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں