ہاکی ورلڈ الیون نے پاکستان کو1-5سے شکست دیدی

کراچی: ورلڈ الیون نے پاکستان انڈر18 ٹیم کو 1-5سے شکست دے کر سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی۔ عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے شاندار انداز میں آغاز کیا اور عبدالطیف نے میچ کے پانچویں منٹ میں گول کر کے میزبان ٹیم کو برتری دلا دی۔ مشتمل ورلڈ الیون نے میچ میں بھرپور انداز میں واپسی کرتے ہوئے میچ کے آخری دو کوارٹرز میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 15 منٹ میں پانچ گول داغ دیے۔میچ کے 33ویں منٹ میں ہالینڈ کے روڈرک ویوتھوف نے دوسرے پنالٹی کارنر پر گول کر کے مقابلہ برابر کیا جبکہ تین منٹ بعد ایک اور گل میں کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔41ویں منٹ میں آسٹریلیا کے گرانٹ شوبرٹ نے عمدہ فیلڈ گول کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا ، 45ویں منٹ میں ہالینڈ کے فلپ میولن بروک نے بھی گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو 1-4کر دیا۔ حریف ٹیم کے تابڑ توڑ حملوں سے گھبراہٹ کا شکار پاکستانی کھلاڑی ابھی سنبھل بھی نہ پائے تھے کہ 48ویں منٹ اسپین کے ڈیوڈ ایلگرے نے گول کر کے اسکو1-5کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں