ہری مرچ کھائیں، قوت مدافعت بڑھائیں

ہری مرچ کا استعمال انسان کے مدافعتی نظام کو تقویت بخشتی ہے اور اس نظام کو محرک رکھتی ہے۔

طبی ماہرین کا نئ تحقیق کے بعد کہنا ہے کہ ہری مرچ میں پائے جانے والے قدرتی اجزاء آنکھوں کو تحفظ دیتے ہیں،کھانسی،پھیپھڑو کے سرطان سے تحفظ دیتے اور مدافعتی نظام کو فعال کرتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہری مرچ کے استعمال سے کینسر سے لڑنے میں بھی مدد ملتی ہےجبکہ ہری مرچ میں وٹامن سی اور ڈی بھرپور انداز میں موجود ہوتا ہے، جو کہ قدرتی مدافعتی نظام کو بہتر کرتا ہے۔ اس سے بیماریوں سے لڑنے کی صلاحیت بہترہوتی ہے۔

ہری مرچ کا استعمال کھانے کو ہضم کرتا ہے اور بھوک کو بڑھاتا ہے،اس کا استعمال بڑھتی عمر کے منفی اثرات کو زائل کرنے میں معاون ہوتا ہے۔

ہری مرچ کے استعمال سے ہیضہ کے شکایت نہیں ہوتی اور مرچ کی معدے میں موجودگی اسہال کی شکایت سے محفوظ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں