ہر عدالت میں میرے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں،نواز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر عدالت میں ان کے خلاف ہی مقدمے چل رہے ہیں۔منگل کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا کہ آج کل تو ہر جگہ میرا کیس ہی چل رہا ہے، نیب کورٹ ہو، ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ ہر عدالت میں نواز شریف کیخلاف ہی مقدمات چل رہے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نے صحافیوں سے کہا کہ میرے خلاف ہر عدالت میں مقدمے چلنے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے ،اسے ڈھونڈنے کی کوشش کریں، بلکہ سب جانتے ہیں کہ یہ مقدمات کیوں چل رہے ہیں، وجہ سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج نااہلی کی مدت کا تعین کرنے کے کیس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف کی طرف سے کوئی پیش نہ ہوا جس پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے انہیں دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں