ہفتہ قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میں ’قائدکے شب و روز‘کے نام سے نمائش

سنہرادور: راولپنڈی،آرٹس کونسل کے زیراہتمام ہفتہ قائداعظم کی تقریبات کے سلسلے میں قائداعظم محمدعلی جناح کی نجی وسیاسی جدوجہدپرمشتمل تصویری نمائش بعنوان’قائدکے شب وروز‘کا انعقادکیا گیا۔ممبرپنجاب اسمبلی لبنیٰ ریحان پیرزادہ نے ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا۔قائداعظم محمدعلی کی زندگی کی نادرونایاب 100 سے زائدتصاویرنمائش کی زینت بنی ہیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبنیٰ ریحان پیزاد ہ کا کہنا تھا کہ قائداعظم ایک عظیم رہنماء تھے اوران کے فرمودات پرعمل کرنا ملکی ترقی وکامیابی کی ضمانت ہے۔انھوں نے کہا کہ علامہ اقبال کے خواب کوقائداعظم نے اپنی انتھک محنت سے عملی جامہ پہنایا اورمسلمانوں کوایک آزادریاست نصیب ہوئی جہاں پروہ آزادفضامیں سانس لے سکتے ہیں۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا ہے ہفتہ قائداعظم منانا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے جہاں پورے پنجاب میں ان کوخراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ قائدکے احسان کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے۔قائداعظم کی زندگی پرمشتمل یہ خوبصورت نمائش 26 دسمبرتک جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں