ہمارے ملک کی صنعت اور پیداوار میں فنی تعلیم یافتہ ہنر مندوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے: شہزاد سید

اٹک (سنہرا دور) گورنمنٹ کامرس کالج اٹک کی سالانہ تقریب اسناد کالج ہال میں منعقد ہوئی صدارت پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج اٹک محمد اظہر نے کی مہمانوں میں سینئر صحافی  شہزاد سید ، پروفیسر محمد احمد تھے اس موقع پر کالج کے اساتذہ ، طلبہ اور طالبات نے بھر پور شرکت کی تقریب میں طالبعلم فرہاد علی ، صفاء کنول ، شہاب رزاق ، بختاور علی نے تلاوت و نعت ، کلام اقبال ، دلفریب شاعری اور خوبصورت ملی نغمے پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی طلبہ صفاء کنول نے کلاس کے ساتھی طلبہ و طالبات اور کالج اساتذہ کو کالج سے الوداع ہونے پر خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کیا سینئر استاد پروفیسر محمد احمد نے طلبہ کو دل جمی کے ساتھ مزید تعلیم اور تربیت جاری رکھنے کی تلقین کی سینئر صحافی شہزاد سید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم حاصل کرنے والے ترقی کا سفر طے کر کے ملک و قوم کی عظیم خدمت سر انجام دیتے ہیں ہمارے ملک کی صنعت اور پیداوار میں فنی تعلیم یافتہ ہنر مندوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے صدر محفل پرنسپل محمد اظہر نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں ایمانداری ، فرض شناسی ، بڑوں کے ادب و تعظیم کو ہمیشہ اپنا شعار بنائے رکھنے پر زور دیا انہوں طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ ان کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں طالبعلم کو چاہیے کہ وہ زندگی بھر سیکھنے سکھانے سے دور نہ رہے آخر میں مہمانان گرامی اور پرنسپل کالج نے مختلف شعبوں اور نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔   

اپنا تبصرہ بھیجیں