’ ہمیں او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے‘

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہمیں نے تجویز بھیجی تھی کہ او آئی سی میں شرکت سے انکار نہ کیا جائے۔

اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پاکستانی پائلٹ حسن صدیقی کو بھارتی طیارہ گرانے پر خراج تحسین پیش کیا۔

او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک ہمارے دوست ہیں، اگر ایوان کی منشاء ہے کہ حکومت نہ جائے تو میں کچھ زیادہ نہیں کہوں گا، پاکستان کی حکومت کو دوست ممالک کو انگیج کرنا چاہیے،نہ جانا مسئلےکا حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دوستوں کو نہیں بھلانا چاہیے، میری رائے ہے کہ وزیرخارجہ او آئی سی وزراء خارجہ کونسل اجلاس میں جائیں،وہاں جاکربات کریں،دنیا بدل گئی ہے، چاہے وزیرخارجہ بعد میں جائیں، ابھی سیکرٹری خارجہ کو بھیج دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں