’ہیلی کاپٹر کیس میں نیب وزیراعظم کی توہین کررہا ہے‘

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا نیب پر ہنستی ہے، اسے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیس ختم کردینا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے خلاف فواد چوہدری پھٹ پڑے،انہوں نے الزام لگایا کہ نیب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی توہین کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کا عمران خان کے خلاف خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر کیس چلانا زیادتی ہے،اسے یہ کیس ختم کردینا چاہیے، اس وجہ جگ ہنسائی ہوتی ہے۔

اسی پروگرام میں فواد چوہدری نے علیمہ خان کے ذرائع آمدن پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیا تھا۔

پروگرام میں ان کے ہمراہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی موجود تھی ،فواد چوہدری نے کہا کہ میں ان کا فین بن گیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب پکا منہ بنا کر ماں بننے کی اتنی اچھی ایکٹنگ کرتی ہیں کہ راکھی لگتی ہیں، ان کو تو ایوارڈ بھی دینا چاہیے۔

مریم اورنگزیب کو فواد چوہدری کی تعریف پسند آئی،انہوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے بھی راکھی پسند ہے،اچھا ہے آپ نے مجھے ان سے ملایا۔

تھوڑی دیر مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ ویسے آپ نے مجھے راکھی سے کیوں ملایا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں