یمن میں جنگ کے نتیجے میں 5 ہزار سے زائد بچے جاں بحق ہوگئےہیں، یونیسف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کا کہنا ہے کہ یمن میں جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک 5ہزار سے زائد بچے مارے جاچکے ہیں جبکہ 4لاکھ کے قریب خوراک کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق تنازع کے نتیجے میں جنگ زدہ علاقوں میں بیس لاکھ کے قریب بچے اسکول نہیں جا پارہے جبکہ کئی برسوں سے جاری تشدد اور جنگ کے نتیجے میں بچے نہ صرف خوف میں مبتلا ہیں بلکہ وہ مختلف بیماریوں ، غربت اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد کی مسلط کردہ جنگ کو تقریبا تین سال ہوگئے ہیں جبکہ اس جنگ میں کئي ملین افراد بھوک،پیاس اورمختلف بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں