یوم پاکستان پر اسلام آباد مسلح افواج کی تکبیر کی صدائوں سے گونج اٹھا یوم پاکستان کی مشترکہ پریڈ نے پاکستانیوں کا لہو گرما دیا، شاندار فلائنگ پاسٹ

اسلام آباد (سنہرادور): ملک بھر میں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی درالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔ باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلا ع دی۔

صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراؤنڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔


سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔

پریڈ میں بوائز اسکاؤٹس، گرلز گائیڈ، ضرار اور الخالد ٹینکس، میکنائزڈ انفنٹری کے دستوں میں بکتر بند جبکہ توپ خانے کے دستے میں مختلف قسم کی گنز شامل تھیں۔ پولیس سروس کی نمائندگی اسلام آباد پولیس کے دستے نے کی، رینجرز پنجاب کا دستہ، علمبردار دستے میں تینوں مسلح افواج کے جوان بھی مشترکہ پریڈ میں شامل رہے، علمبردار دستے کی قیادت میجر طیب دستگیر نے کی، مسلح افواج کی خواتین افسروں اور نرسنگ کور کے دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔


متحدہ عرب امارات کے فوجی دستے نے پہلی بار یوم پاکستان پریڈ میں شرکت کی اور سلامی پیش کی۔ اردن کے ملٹری بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی دھن پیش کی، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ثقافتی فلوٹس نے پریڈ میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اس سال پریڈ کی خصوصی بات یہ ہے کہ برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کا خصوصی دستہ بھی یوم پاکستان کی پریڈ میں حصہ لینے کیلئے پاکستان آیا جبکہ برادر اسلامی ملک اردن کے ملٹری بینڈ کا دستہ بھی پریڈ گرائونڈ میں موجود تھا۔اردن کے ملٹری بینڈ کی دھنوں نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ اردن کے ملٹری بینڈ نے خصوصی طور پر اے مرد مجاہد جاگ ذرا، جیوے جیوے پاکستان کی دھنیں پیش کیں۔ اردن کے ملٹری بینڈ کی ٹھیک سلامی کے چبوترے کے سامنے پرفارمنس نے سب کو مبہوت کر دیا ہ

اپنا تبصرہ بھیجیں