’’یہ شہر، یہ سمندر، یہ پانی ہمارا ہے‘‘

وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کہتے ہیں کہ یہ شہر ہمارا ہے، یہ سمندر ہمارا ہے، یہ پانی ہمارا ہے، کراچی والے ساحل پر گندگی نہ پھیلائیں۔

علی حیدر زیدی نے کراچی والوں سے اپیل کی ہے کہ شہر وہ قائد کو صاف رکھنے میں حکومت کی مدد کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے بتایا کہ آج سے کیماڑی کے ساحل اور جیٹی کی صفائی شروع کردی گئی ہے، شہری اسے صاف رکھنے میں ان کی مدد کریں۔

انہوں نے صفائی سے پہلے کی کیماڑی کی تصویریں بھی شیئر کیں اور بتایا کہ شہری سیر و تفریح کی غرض سے کیماڑی آتے ہیں ، کشتیوں میں سفر کرتے ہیں، درخواست ہے کہ ساحلی مقامات پر گندگی نہ پھیلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں