سرکاری ملازمین عید میلا د النبیؐ پر تین تعطیلات سے لطف اندوز ہونگے

لاہور(آئی این پی)سرکاری ملازمین عید میلاد النبیؐ پر عام تعطیل کے باعث مسلسل تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عید میلاد النبیؐ کی مناسبت سے یکم دسمبر بروز جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہفتہ اور اتوار کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔ دوسرے شہروں سے آنے والے کئی سرکاری ملازمین نے جمعرات کی پیشگی چھٹی لے لی ہے جبکہ باقی آج ڈیوٹی دینے کے بعد اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو جائیں گے اور پیر کے روز ڈیوٹی پر واپس آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں