طاہرالقادری کی دعوت پرنیلسن منڈیلاکے پوتے کی پاکستان آمد

لاہور (سنہرادور آن لائین) جنوبی افریقہ کے آنجہانی رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے زلی ولیلی مانڈلا منڈیلا تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ مانڈلا منڈیلا کہتے ہیں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان بھجوانے کی کوششں کریں گے۔
ساؤتھ افریقہ کے رکن پارلیمنٹ اور مویزو ٹریڈیشنل کونسل کے چیئرمین مانڈلا منڈیلا ، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی دعوت پر لاہورآئے ہیں ۔مانڈلا منڈیلا منہاج القرآن کے زیر اہتمام آج شب مینار پاکستان میں ہونے والی میلاد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
لاہورائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں مانڈلا منڈیلا کا کہنا تھا کہ اسلام نے ان کی زندگی بدل دی ہے۔ مذہب اسلام کے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے جس کا جواب تحمل، برداشت اور بردباری سے دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں