12 واں پنچ سالہ ترقیاتی منصوبہ شروع کردیا، سرتاج عزیز

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیزنے کہاہے کہ12 ویں پنچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ۔جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ 12 ویں پنچ سالہ ترقیاتی منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے۔اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔اجلاس میں توانائی سے متعلق کئی منصوبوں کی منظوری دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں