13 سال بعد پاکستانی معیشت کہاں ہوگی،جان کر انشااللہ کہنے کوجی کرےگا: برطانوی اخبار

سنہرادور (ویب ڈیسک): برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ آئندہ تیرہ سال میں پاکستان کا شمار دنیا کی 21 اہم معیشتوں میں ہوگا۔

برطانوی جریدے انڈیپنڈینٹ کے مطابق 2030 تک پاکستان کا شماردنیا کی21 اہم ترین معیشتوں میں ہوگا جس میں پاکستان کا نمبر بیسواں ہے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت کا حجم ایک اعشاریہ آٹھ ٹریلین ڈالر ہوجائے گا، یہ فہرست ان ممالک میں صارفین کی قوت خرید کو مد نظر رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ آئندہ 13 سالوں میں دنیا کی21 بڑی معیشتوں میں مصر ، ایران، سعودی عرب ، انڈو نیشیا اور نائیجیریا جیسی بڑی منڈیاں شامل ہوں گی۔

فہرست کی رو سے ، 2030 تک پاکستان کا نمبر 20 جبکہ 2050 تک 16 واں ہوجائے گا اور دوہزار پچاس میں پاکستان اٹلی ، اسپین ، تھائی لینڈ آسٹریلیا جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

2030 میں چین پہلے نمبر پر جبکہ امریکہ دوسرے نمبر کی معیشت بن جائے گا جبکہ برازیل بھارت اور ترکی کی بلندی میں بھی ترقی کی توقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں