15000 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2 اپریل کو ہو گی

فیصل آباد (آن لائن): سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15000 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2اپریل بروز پیر کو ہو گی جو رواں سال کی 10و یں اور مجموعی طور پر 74ویںقرعہ اندازی ہے ۔

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چناﺅ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں