2014ء سے لے کر اب تک 35 دفاعی طیارے تباہ اور چودہ پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: (آن لائن) بھارت میں 2014ء سے لے کر اب تک 35 دفاعی طیارے تباہ اور چودہ پائلٹ ہلاک ہوئے ہیں۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیرِ مملکت برائے دفاع سبھاش بہامری نے لوک سبھا کو اپنے تحریری بیان میں آگاہ کیا کہ 2014ء سے لے کر رواں سال تک ملک کے گیارہ ہیلی کاپٹروں سمیت 35 دفاعی طیارے تباہ جبکہ چودہ پائلٹ ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان حادثات کے بعد مختلف دفاعی اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ اس کے لئے فضائی حادثات روک تھام پروگرام بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر 2011ء سے بھارتی افواج کے طیاروں کو پیش آنے والے حادثات کے اعدادو شمار کا جائزہ لیا جائے تو اب تک 70 طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ ہو چکے ہیں جن میں 80 افراد نے اپنی جانوں سے ہاتھ دھوئے۔ تباہ ہونے والے طیاروں میں 30 سے زیادہ جنگی طیارے اور 5 ٹوئن انجن سخوئی طیارے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں