سال2017 بلاول بھٹو کے لئے کچھ اچھا اور کچھ مایوس کن رہا

بلاول بھٹو نے پارٹی کی قیادت سنبھالی اور پنجاب کا سیاسی محاذ گرم رکھا فردوس عاشق،نذر گوندل ، راجہ ریاض پیپلزپارٹی کا ساتھ چھوڑ گئے۔

لاہور: (سنہرادور آن لائن) 2017 پیپلز پارٹی کے لئے کچھ اچھا، کچھ مایوس کن رہا، پیپلزپارٹی پنجاب میں دوبارہ قدم جمانے کی کوششوں میں مصروف رہی، بلاول بھٹو نے باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھالی، پنجاب کے محاذ پر بلاول بھٹو کے ساتھ آصف زرداری بھی میدان میں اترے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے کارکنوں کو گلے لگایا اورعوامی میدان بھی سجایا،اسلام آباد ،ملتان ،چنیوٹ ، اٹک خیبر پختونخوا اورسندھ میں جلسوں کا انعقاد کیا۔

2017 میں فردوس عاشق اعوان، نذر محمد گوندل، راجہ ریاض سمیت کئی رہنماؤں کے پیپلزپارٹی سے راستے جدا ہو گئے، پنجاب میں پیپلزپارٹی بڑے انتخابی امیدواروں سے محروم ہوئی۔ این اے 120 کے نتائج نے بھی پیپلزپارٹی کو مایوس کیا، سیاسی محاذ پر آصف علی زرداری 2017 میں مفاہمتی سیاست سے مزاحمتی سیاست کی طرف لوٹے، بلاول بھٹو نے جلسوں کا راستہ اختیار کیا اور ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں