سال 2017 میں 86 صحافیوں کا قتل

صحافیوں کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران دنیا بھر میں اڑسٹھ صحافی مارے گئے ہیں۔

آر ڈبلیو بی یعنی رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے دوران صحافیوں کے قتل کے واقعات گزشتہ سال کے مقابلے کم رونما ہوئے تاہم اڑسٹھ صحافیوں میں سے بتیس صحافیوں کا ایسے ممالک میں قتل کیا گیا کہ جنہیں پر امن قرار دیا جاتا ہے۔
رپورٹ میں شام کو صحافیوں کے لیے بدستور دنیا کا خطرناک ملک قرار دیا گیا جہاں رواں سال کے دوران بارہ صحافی مارے گئے۔
رپورٹ میں گیارہ صحافیوں کے قتل کے ساتھ میکسیکو کو صحافیوں کے لیے دنیا کا دوسرا خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا۔
آر ڈبلیو بی، ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں آزادی بیان اور صحافیوں کے دفاع کا دعوی کرتی ہے۔ اس تنظیم کا صدر مقام فرانس میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں