2018ء کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کا شیڈول جاری

لاہور: (آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ سال 2018ء کیلئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 8 مختلف مالیت کے قومی بانڈز کی مجموعی طور پر 32 قرعہ اندازی کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی 2 جنوری 2018ء کو ہو گی۔ 15 جنوری کو 750 روپے، یکم فروری کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 فروری 100 اور 1500 روپے، یکم مارچ کو 40 ہزار، 15 مارچ کو 200 روپے، 2 اپریل کو 15 ہزار، 16 اپریل 750 روپے، 2 مئی کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 مئی کو 100 روپے اور 1500 روپے، یکم جون کو 40 ہزار روپے، 15 جون کو 200 روپے، 3 جولائی کو 15 ہزار، 16 جولائی کو 750 روپے، یکم اگست کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 اگست کو 100 روپے اور 1500روپے، 3 ستمبر کو 40 ہزار، 17 ستمبر کو 200 روپے، یکم اکتوبر کو 15 ہزار، 15 اکتوبر 750 روپے، یکم نومبر ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 نومبر 100 روپے اور 1500 روپے جبکہ 3 دسمبر کو 40 ہزار روپے مالیت کے جبکہ 17 دسمبر کو 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں