مہوش حیات کی آواز میں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘

نامور پاکستانی اداکارہ وگلوکارہ مہوش حیات کی آواز میں مشہورغزل ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے۔

اداکارہ مہوش حیات قومی اعزاز ’تمغہ امتیاز‘ حاصل کرنے کے بعد مسلسل خبروں میں بہت زیادہ جگہ بنانے لگی ہیں۔

گزشتہ روز مہوش حیات نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئرکی جو رواں سال فروری کی ہے جس میں وہ ایک کنسرٹ میں فریدہ خانم کے مشہور گانے’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ پر شاندار پرفارمنس دے رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ لاہورمیں 10 ہزارلوگوں کے سامنے اس لائیو کانسرٹ کے دوران بہت مزہ آیا تھا اور یہ کانسرٹ ان کے لیے بہترین تجربہ بھی رہا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں