عمران اسماعیل بالآخر 14 ماہ بعد گورنر ہاؤس منتقل

گورنر سندھ عمران اسماعیل بالآخر 14 ماہ بعد ڈیفنس میں واقع اپنے ذاتی گھر سے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس منتقل ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل گورنر ہاؤس کے فیملی ونگ کے بجائے اپنے اسٹاف افسر کے سرکاری مکان میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل 15 دن قبل ڈیفنس میں واقع اپنے گھر سے باقاعدہ طور پر گورنر ہاؤس میں منتقل ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل اہلِخانہ کے ساتھ گورنر ہاؤس کے فیملی ونگ کے بجائے اپنے اے ڈی سی کے گھر میں رہائش پذیر ہیں۔

عمران اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ وہ منصب سنبھالنے کے بعد گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے، بلکہ اپنے ذاتی گھر میں ہی رہ کر حکومت کی کفایت شعاری مہم کو پروان چڑھائیں گے۔

گورنر بننے کے بعد وہ 14 ماہ تک ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں اپنے گھر میں مقیم رہے اور روزانہ آفیشل مصروفیات کے لیے گورنر ہاؤس آتے تھے۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل گورنر ہاؤس میں اپنی منتقلی کو میڈیا سے چھپانا چاہتے تھے اور اس سلسلے میں متعلقہ افراد کو خصوصی ہدایات بھی دی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں